بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

’’ہم کرپشن جیسی غلیظ چیزکے قریب کبھی نہیں گئے‘‘ خورشید شاہ نے رہا ئی ملتے ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خوشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم کرپشن جیسی غلیظ چیز کے قریب کبھی نہیں گئے، میرے خلاف آج تک کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی۔سپریم کورٹ کے حکم پر ضمانتی رہائی حاصل کرنے کے بعد پی پی رہنما اپنی رہائش گاہ پہنچے، جہاں ان کا کارکنان، حلقے کے عوام نے پرتپاک استقبال کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خوشید شاہ نے کہا کہ

مجھے جیل میں ڈالاگیا، میرے خلاف کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی، ہم کرپشن جیسی غلیظ چیر کے قریب کبھی نہیں گئے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جیسے ہی نوٹس لیتے ہیں مہنگائی میں اضافہ ہوجاتا ہے، پٹرول کی قیمت آسمان پرہے اور آج ڈالرکہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے۔خورشید شاہ نے اپنے ووٹرز کو مخاطب کر کے کہا کہ میں آپ کاخادم اور خادم رہوں گا، پارلیمنٹ میں بیٹھے ہر شخص کا احترام کرنا چاہیے، ہمیں عوام کوخوشحالی طرف لے جاناچاہیے، ملک کاسب سے بڑامسئلہ تعلیم کا ہے، تعلیم دو،عقل دو،سوچ دوتب ہی ملک ترقی کریگا۔انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے آج کوئی ہم سے فون پر بات نہیں کرتا، ایک زمانہ تھا جب اشارہ کرتے تھے تو سارے ممالک کھڑے ہوجاتے تھے۔خورشید شاہ نے کارکنان، عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رہائی کو دعائوں کی وجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے2سال جیل میں کاٹے ہیں، میرے خلاف بڑی سازشیں ہوئی مگر مجھے کوئی نہیں جھکاسکا، میری آزادی پرپورے ملک میں خوشیاں منائی گئیں، مجھے بے جا قید پر کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے کیونکہ یہ سزا عوام سے محبت کی وجہ سے مل رہی ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ ان لوگوں نے مجھے جیل میں ڈالااورکوئی چیزثابت نہ کرسکے، آج سیاستدان کے نام کو بدنام کیا جا رہا ہے، سیاست دان عوام کامحافظ ہوتاہے، ہمیں سیاست دان ہونے پر فخر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…