منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی اہم ملاقات

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی خبر کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جو متوقع طور پر چند روز کے اندر نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کی باضابطہ منظوری دیں گے ۔اس اہم ملاقات

کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں ہوا تاہم ایک باخبر ذریعے نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی بطور نئے ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ چند دن میں متوقع ہے ۔ذریعے نے توقع ظاہر کی کہ ایسا جمعہ کے روز ہوگا۔ ذریعے نے مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم واحد تھری اسٹار جنرل ہیں جنہوں نے بدھ کے روز وزیراعظم سے ملاقات کی۔ایک ہفتے یا دس دن کے اندر نئے ڈی جی آئی ایس آئی اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ ملک کی اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بحیثیت کور کمانڈر پشاور اپنے نئے اساٹمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔آئی ایس پی آر نے 6؍ اکتوبر فوج میں اعلیٰ عہدوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا ۔ ان اعلان کردہ عہدوں میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری بھی شامل تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…