پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں فتوحات کی ڈبل ہیٹ ٹرک

datetime 4  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹاؤن۔۔۔۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فتوحات کی ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ میں دفاعی چیمپیئن پاکستان نے ا خری لیگ میچ میں ا سٹریلیا کو بھی یکطرفہ طور پر 9 وکٹ سے روند دیا، گرین شرٹس نے 130 رنز کا ہدف صرف 10 اوورز میں حاصل کرلیا، اسرار حسن نے 4 شکار کیے، ناصر علی نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز سجائی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 129 رنز بنائے، اسٹیفن پالمر26 اورلنزے ہیون 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسرار حسن نے 6 اوورز میں 29 رنز دے کر4 وکٹیں لیں، ہارون نے 2 جب کہ ادریس سلیم، ساجد نواز اور محمد جمیل نے ایک، ایک بیٹسمین کو پویلین بھیجا۔جواب میں گرین شرٹس نے130 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے صرف 60 گیندوں کا استعمال کیا، اسرار حسن 29 رنز بنانے کے بعد اؤٹ ہوئے، ناصر علی نے 39 گیندوں پر ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 80 رنز کی اننگز سجائی۔واضح رہے کہ 7 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کا اختتام ہوچکا ہے، دفاعی چیمپئن پاکستان کا ابتدائی میچ میں روایتی حریف بھارت سے سامنا ہوا جس میں کامیابی سمیٹنے کے بعد ٹیم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک ایک کرکے سب کو چاروں شانے چت کردیا، دوسرے میچ میں انگلینڈ، تیسرے میں جنوبی افریقہ، چوتھے میں بنگلہ دیش پانچویں مقابلے میں سری لنکا کو یکطرفہ طور پر مات دی۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 6 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…