جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

والد کو جو مقام ملنا چاہئے تھا وہ نہیں دیا گیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی آبدیدہ ہو گئیں

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینہ نے کہا ہے کہ میرے والد کو جو ملنا چاہیے تھا وہ نہیں دیا گیا۔راولپنڈی میں ہائی کورٹ بار میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے تعزیتی ریفرنس ہوا جس میں قرآن خوانی ہوئی۔ مشیر وزیراعظم ڈاکٹر بابر اعوان اور

ڈاکٹر قدیر کی بیٹی دینہ خان نے بھی ریفرنس میں شرکت کی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحب زادی ڈاکٹر دینہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بار کے تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں کہ یہ پروگرام منعقد کیا۔ ڈاکٹر دینہ خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میری فیملی کے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے، میرے والد کو جو ملنا چاہیے تھا وہ نہیں دیا گیا، امید ہے کہ آنے والے وقت میں میرے والد کے کام کو سراہا جائے گا، میرے والد کراچی میں زیر علاج تھے تو لوگ ان کے لیے پھول لیکر آتے تھے، میں تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں کہ میرے والد کو اتنی عزت بخشی۔صدر راولپنڈی ہائی کورٹ بار سردار عبدالرازق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایٹمی طاقت کے بانی ہیں، انہوں نے ایسے وقت پاکستان کے ایٹمی پروگرام میں حصہ ڈالا جب پاکستان مشکلات میں تھا، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا سکتے ہیں جس پر ذوالفقار علی بھٹو نے انہیں ویلکم کیا، ضیاء الحق نے اندرا گاندھی سے کہا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی طرف دیکھا تو ہمارے پاس ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیں، پاکستان کے تمام بارز میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر قائداعظم اور علامہ اقبال کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…