جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا12ربیع الاول کو تاریخ کی سب سے بڑی تقریب کا اعلان

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کو پورے ملک میںشایانِ شان طریقے سے منایا جائیگا،اسلام آباد میں 12ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔بدھ کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاول کی

تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرا ء فواد احمد چوہدری، پیرنور الحق قادری، شفقت محمود، معاونینِ خصوصی شہباز گِل، عثمان ڈار، سینیٹر فیصل جاوید، رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی،گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور ڈاکٹر عطا الرحمن نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ پورے ملک میں اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی،اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…