۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )نشہ آور مشروب پلا کرنرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو ز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار، ملزم سے 50ویڈیوز برآمد کر لی گئیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)نے نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کے الزام میں جناح ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو نرسوں اور لیڈی ڈاکٹرز کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کی وجہ سے حراست میں لے لیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے ڈاکٹر کے موبائل سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی پچاس قابل اعتراض ویڈیو برآمد کرلی ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔