مانانوالہ آن لائن)شیخوپورہ کے علاقے ہاوسنگ کالونی کے سرکاری اسکول میں تعینات خاکروب نے پانچویں جماعت کی 10 سالہ طالبہ کو زبردستی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم یونس مسیح کو گرفتار کر لیا ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیخوپورہ کے تھانہ ہاوسنگ کالونی کی حدود میں
پانچویں جماعت کی طالبہ دس سالہ مہک کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہاوسنگ کالونی کے خاکروب نے بند کمرے میں لیجا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے میں کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں متاثرہ بچی نے والدہ کو خاکروب کی مبینہ زیادتی کے متعلق بتایا تو ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کے حکم پر پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فوری ملزم کو گرفتار کر لیا یے جبکہ متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے ڈی پی او احسن سیف اللہ کا کہنا یے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لا کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا محمد شکیل اسلم نے ملزم خاکروب یونین مسیح کو نوکری سے برخاست کر دیا اور سکول پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن میں جواب طلب کر لیا ہے اور سی ای او ایجوکیشن منظور الحق ملک کی سربراہی میں چار رکنی بنا دی گئی ہے جو محکمانہ کاروائی عمل میں لاتے گی ۔