اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب میں حکومت بنانے کیلئےن لیگ سے8 سیٹیں کم تھیں، خان صاحب کا پیغام آیا کہ پنجاب کے بغیر حکومت کا کوئی فائدہ نہیں،میں نے کہا فکر نہ کریں، لیکن۔۔۔۔

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سچے لیڈر ہیں،سیاست چھوڑوں گا اور نہ ہی تحریک انصاف چھوڑوں گا۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے میں نے 8 سال تک دن رات محنت کی تاکہ عمران خان کامیاب ہوں کیونکہ وہ دوسرے سیاست دانوں سے مختلف تھے

لیکن انتخابات سے 6 ماہ قبل مجھے بہت ہی غلط اور فضول فیصلے سے نا اہل کیا گیا تاہم اس کے باوجود میں نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ میں دو ہفتے کے لیے ملک سے باہر چلا گیا لیکن میں نے اور بیٹے نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاست چھوڑیں گے اور نہ ہی تحریک انصاف جبکہ میں نے فیصلہ کیا کہ اسی محنت کے ساتھ کام کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل مجھے خان صاحب کا پیغام آیا تھا کہ پنجاب کی حکومت کے بغیر ہمارا کوئی فائدہ نہیں ہے اور میں نے وزیر اعظم سے کہا تھا کہ فکر مت کریں اور مجھ پر چھوڑ دیں۔ انہوںنے کہاکہ جہاں ہماری ن لیگ سے 8 سیٹیں کم تھی لیکن اللہ تعالی نے کرم کیا اور ہماری حکومت بن گئی، پھر ایک باقاعدہ سازش کے تحت مجھے خان صاحب سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی، اور پھر مجھے الگ کر دیا گیا میرے لیے یہ بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو یہ معلوم تھا جب تک ہم اس سے مکمل انتقام نہیں لیں گے اور ختم نہیں کریں گے یہ ہمارے لیے خطرہ ہے اور ڈیڑھ سال تک جس طرح سے یہ لوگ میرے پیچھے پڑے رہے پاکستان کی تاریخ میں کوئی حکومت کسی ایک آدمی کے پیچھے نہیں پڑی۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ میں سرخرو ہوا، میں ایک لیول کا سیاستدان تھا اور میرے ساتھ کھڑے ہونے والے اراکین اسمبلی جب اپنے حلقوں میں واپس گئے تو عوام نے ان کی پذیرائی کی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…