جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے استعمال ہوا، جوبائیڈن اس بات پر پاکستان سے ناراض ہیں ، حیران کن انکشاف

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے استعمال ہوا جوبائیڈن کی ناراضگی کا باعث ہے، صدارتی انتخاب میں ایک پاکستانی بزنس مین نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹرمپ کے

الیکشن آفس کے طور پر استعمال کیا اور جب اس بات کا علم صدر جوبائیڈن کو ہوا تو ان کا موڈ خراب ہوگیا۔اس بات کا انکشاف ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ا ور وزیر خارجہ کو خط لکھ کر اس کی وضاحت کرنی چاہئے،اس وقت کے سفیر سے پوچھنا چاہیئے کہ آپ کو پاکستان کا سفارت خانہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں استعمال کرنے کی اجازت کس نے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان برف نہیں پگھلی کیوں کہ اگر پگھلی ہوتی تو اب تک جوبائیڈن کی کال آگئی ہوتی۔رحمان ملک نے کہا کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ دنیا سمجھتی ہے کہ ہم نے طالبان کا ساتھ دیا جسکی وجہ سے وہ کابل پر قابض ہوگئے حالانکہ افغان فوج نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ اشرف غنی، امر اللہ صالح اور انکے دیگر ساتھی مرتے دم تک لڑنے کا دعوہ کررہے تھے مگر سب سے پہلے بھاگے۔ انھوں نے کہا کہ اگر دنیا نے اس وقت افغانستان کا ساتھ نہ دیا تو وہاں ایک بحران آجائے گااور وہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگردوں کا گڑھ بن جائے گا۔سینیٹر رحمان ملک نے امریکہ ، پاکستان ، برطانیہ ، چین ، سعودی عرب اور افغانستان کے اہم ارکان پر مشتمل بین الاقوامی مصالحتی کمیشن (RCI) کی تشکیل کی تجویز پیش کی تاکہ افغانستان کے حل کے لیے مفاہمتی منصوبہ دیا جائے۔ پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اگر شو کاز نوٹس واپس لے لیتا تو پیپلز پارٹی کی واپسی تھی۔انھوں نے کہا کہ آج کل پاکستان کو بہت سارے مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ہماری اکانومی بیٹھ چکی ہے، لوگوں کومہنگائی سے ریلیف چاہیئے ان کو بڑی بڑی تقریریں نہیں چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا موازنہ بیرون ممالک سے کرنا بالکل غلط ہے حکومتی نعرے ابھی بھی ہیں کہ مہنگائی نہیں ہوگی لیکن فیصلہ عوام کا ہے اب غریب آدمی روٹی سے بھی محروم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈالر 170 سے 180 تک جائے گا کیونکہ ہم آئی ایم ایف سے کیے وعدے نہیں توڑ سکتے اور اگر حالات ایسے ہی رہے تو حکومت نہیں چل سکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…