اسلام آباد(آن لائن)نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت احتساب عدالت میں ضمانت کی پہلی درخواست دائر کر دی گئی گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد میں مضاربہ اسکینڈل کے ملزم محمد عبداللہ نے درخواست ضمانت دائر کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے
تحت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔مدرسہ چلاتا تھا۔کسی عوامی عہدے پر نہیں رہاترمیمی آرڈیننس کی سیکشن 4 کیمطابق نیب آرڈیننس کا مجھ پراطلاق نہیں ہوتاکیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائیمزید قید میں رکھنا بلاوجہ سزا دینے جیسا ہو گا۔