جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

گھر سے غربت ختم کرنی ہے تو نبی کریمؐ کی بتائی ہوئی یہ چیز گھر لے آئیں

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حضرت جابر رضی اللہ عنہ بن عبد اللہ روایت فرماتے ہیں: “نبی صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے ایک مرتبہ اپنے گھر والوں سے سالن کا پوچھا. انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سرکہ کے علاوہ کچھ نہیں ہے.انہوں نے اسے طلب کیا اور فرمایا کہ سرکہ بہترین سالن ہے

”.حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہ روایت فرماتی ہیں: “ہمارے پاس نبی صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم تشریف لائے اور پوچھا کہ کیا تمہارے پاس کھانے کے لئے کچھ ہے. میں نے کہا نہیں! البتہ باسی روٹی اور سرکہ ہے. فرمایا کہ اسے لے آؤ. وہ گھر کبھی غریب نہیں ہو گا. جس میں سرکہ موجود ہے”.حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ روایت فرماتی ہیں: “رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے فرمایا سرکہ بہترین سالن ہے”.حضرت ام سعد رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کہ گھر میں موجود تھی اور انہوں نے فرمایا:”کیا تمہارے پاس کھانے کو کچھ ہے. انہوں نے کہا ہمارے پاس روٹی، کھجور اور سرکہ ہے رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے فرمایا: “بہتر سالن سرکہ ہے.” اے اللہ! تو سرکہ میں برکت ڈال کے یہ مجھ سے پہلے نبیوں کا سالن تھا. اور وہ گھر غریب نہ ہو گا جس میں سرکہ موجود ہو”. نوٹ: آجکل جو Synthetic سرکہ دستاب ہے، ان احادیث میں اس کی بات نہیں ہو رہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…