”پاور پراجیکٹس کی پیمنٹ تک کوئی کام نہیں ہوگا“ چین نے واضح کردیا، سی پیک کو بریک لگ گئی

9  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ چین نے پاور پلانٹس کی پیمنٹ ادا ہونے تک کام کرنے سے منع کردیا ہے، سی پیک منصوبوں کوعملی طور پر بریک لگ چکی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ

کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ چینی کمپنیوں نے مسائل حل نہ ہونے کی شکایت کی ہے، قائمہ کمیٹی سی پیک منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے 21 اکتوبر کو گوادر جائے گی ،انہوں نے کہا کہ  جوائنٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی (جے سی سی) میں چین نے واضح کیا ہے کہ پاور پراجیکٹس کی پیمنٹ تک کوئی کام نہیں ہوگا، ایم ایل ون سمیت سب کچھ ہولڈ کردیا گیا ہے، سی پیک کو عملی طور پر بریک لگ چکی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ جھنگ میں ترمو ہیڈ ورکس کے قریب کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 1263 میگاواٹ کے آر ایل این جی پاور پلانٹ پر ایک چینی کمپنی کام کر رہی ہے اور اس منصوبے پر کام میں کوویڈ انیس وبا کے باوجود کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔اس منصوبے سے 30 سال کے عرصے کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے کی ایندھن کی مد میں بچت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…