ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہد خان آفریدی اور محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 کا حصہ بن گئے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اور فاسٹ بولر محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 کا حصہ بن گئے ہیں۔شاہد آفریدی سیزن 5 میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے ،

محمد عامر بھی بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ابوظبی میں منعقدہ پلیئر ڈرافٹ تقریب میں کھلاڑیوں کا چناؤ میں شاہد آفریدی اور محمد عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں میں شامل کیے گئے، جن میں محمد اعظم اوروہاب ریاض مراٹھا عریبینز کی نمائندگی کریں گے ، صہیب مقصود دہلی بلز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔رومان رئیس اور انور علی دیکن گلیڈی ایٹر کی طرف سے کھیلیں گے۔ دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں کرس گیل، معین علی ، عمران طاہر ،ٹوم بینٹن ، ڈیویڈ وایز ،ڈیوائن براوو، آئین مورگن بھی شامل ہیں، 19نومبر سے 4 دسمبر تک شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلے جانے والے ابوظبی ٹی ٹین کے سیزن فائیو میں شامل چھ ٹیموں ناردن واریئرز ،بنگلہ ٹائیگرز ، دیکن گلیڈی ایٹر ، مراٹھا عریینبز ، ٹیم ابوظبی اور دہلی بلز میں معروف کرکٹرز نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ دس ، دس اوورز کے میچز پر مشتمل کرکٹ لیگ ہے جس کا پانچواں ایڈیشن ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…