ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ انگلش کرکٹ کی جگ ہنسائی کا سبب بنا، مائیکل ایتھرٹن کی پھر واٹمور پر تنقید

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے ایک بار پھر واٹمور پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ انگلش کرکٹ کی جگ ہنسائی کا سبب بنا۔تفصیلات کے مطابق این واٹمور نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا،

واٹمور کے کارناموں پر تبصرہ کرتے ہوئے مائیکل ایتھرٹن نے ایک کالم میں ان پر شدید تنقید کی۔ ایتھرٹن نے کہا کہ واٹمور کے بارے میں اندازہ اس وقت ہی ہوگیا تھا جب انہوں نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سابق انگلش کپتان اور مایہ ناز براڈ کاسٹرمائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ جس طرح انگلینڈ نے وعدہ کیا، پھر وعدے سے مکرا، کوئی وجہ نہیں بتائی اور بے کار سی پریس ریلیز کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی گئی، اس سے انگلش کرکٹ کی جگ ہنسائی ہوئی۔ سابق کرکٹرکا نے کہاکہ اس ایک فیصلے نے انگلینڈ کو بیک وقت مغرور، دوہرا اور کمزور دکھادیا۔ انہوں نے کہا کہ جب اس فیصلے پر سب نے تنقید اور احتجاج کیا تو مشیروں کی رائے پر ایک نام نہاد معافی کی کوشش کی گئی ، یہ معافی سے زیادہ مزید الجھن تھی جس نے کام اور خراب کیا۔ سابق انگلش کپتان نے کہا کہ پاکستان کے دورے کی منسوخی سے پی سی بی کو تو مالی نقصان ہوا مگر انگلش کرکٹ بورڈ کے وقار کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔واضح رہیکہ 20 ستمبر کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…