ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عدالت نے نیب زدہ افسران سے متعلق بڑا حکم دیدیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے نیب زدہ افسران سے متعلق بڑا حکم، سزا یافتہ اور ضمانت پر رہا ملزمان کو عہدے نہ دینے اور عہدوں پر موجود افسران کو فوری ہٹانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس اصلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سرکاری محکموں میں نیب ذدہ افسران کو عہدوں پر رکھنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ نیب نے کرپشن کے الزام میں ملوث اور سزا یافتہ ملزمان کی

فہرست عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق 494 افسران نے رضاکارانہ طور پر سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کی۔ 41 افسران نے نیب سے عدالت میں پلی بارگین کی۔ 108 افسران پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے الزامات میں ریفرنس دائر ہیں۔ 71 افسران کو سزائیں ہوئیں، تاہم سزا کے خلاف اپیلیں ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ وی آر کرنیوالے افسران کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ فوکل پرسن نے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو کے 14 افسران سزا یافتہ تھے۔ عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ یہ افسران کس کس عہدے پر تعینات تھے۔ سندھ حکومت کے وکیل نے موقف دیا کہ 10 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے ان میں مختیار کار اور تپدار شامل تھے۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے اظہار حیرانی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے یہ سزا یافتہ افسران عہدوں پر کیا کیا کر رہے ہوں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا محکمہ لوکل گورئمنٹ میں 3 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ محکمہ جنگلات، بلدیات کے تین سزا یافتہ افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔ محکمہ ایری گیشن میں 7 سزا یافتہ افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔ پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا محکمہ پولیس میں کوئی بھی افسر سزا یافتہ نہیں ہے صرف ایک کانسٹیبل سزا یافتہ تھا۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے سزا یافتہ کانسٹیبل کو بھی کہیں پوسٹنگ نہ دی جائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ورکس اینڈ سروسز میں چار سزا یافتہ افسراں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ایس اینڈ جی ڈے اے ڈیپارٹمنٹ کا کین کمشنر اور سیکشن آفیسر سزایافتہ تھا عہدوں سے ہٹا دیا۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے کین کمشنر سزایافتہ تعینات کیا ہوا تھا، کیا ہوا ہوگا آباد کاروں کا۔ کہاں سے ملتے ہیں ایسے افسران کو کہاں سے تلاش کرکہ لاتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ورکرز ویلفئیر بورڈ میں ایک آفسر سزا یافتہ تھا جسے عہدے سے ہٹا دیا۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ورکرز ویلفئیر بورڈ کے کس عہدے پر تعینات تھا یہ آفسر؟ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ڈائریکٹر ورکرز ویلفئیر بورڈ کے عہدے پر تعینات تھا۔ عدالت نے اظہار تشویش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ڈائریکٹر سزا یافتہ بٹھایا ہوا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے دال میں کچھ کالا ہے ہمیں گھومائیں پھرائیں نہیں۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس میں کہا کہ سچ بتائیں کہ عدالتی حکم پر کیا ہوا ہے۔ فوکس پرسن نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں چار افسراں سزا یافتہ تھے جنہیں عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کتنا سنجیدہ معاملہ ہے سزایافتہ افسراں کو عہدوں پر تعینات کیا ہوا تھا۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے

ریمارکس دیتے ہوا کہا کہ ہم وی آر کرنے والوں کی بات نہیں کررہے۔ جامع رپورٹس جمع نہ کرانے پر عدالت سرکاری وکیل پر برہم ہوگئی۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے آپ کے افسران عدالت سے حقائق چھپانا چاہتے ہیں۔ کیا چیف سیکریٹری کو براہ راست طلب کریں؟ ہم نے ہر محکمے سے رپورٹ طلب کی، کیوں پیش نہیں کر رہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیب زدہ افسراں سے متعلق بڑا حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے سزا یافتہ اور ضمانت پر رہا ملزمان کو عہدے نہ دینے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے سزا یافتہ اور ضمانت پر رہا افسران کو عہدوں سے فوری ہٹانے اور چیف سیکریٹری کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔ عدالت نے سندھ حکومت سے ایک بار پھر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…