جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

لیکچرار کی اپنی 17سالہ سٹودنٹ کے ساتھ کورٹ میرج نکاح نامہ سامنے آنے پر لڑکی کا نکاح کو ماننے سے انکار

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لیکچرار کی اپنی 17سالہ سٹودنٹ کے ساتھ کورٹ میرج، نکاح نامہ سامنے آنے پر لڑکی کا نکاح کو ماننے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق نجی کالج کا اپنی سٹوڈنٹ کیساتھ کورٹ میرج مبینہ نکاح سامنے آنے کے بعد لڑکی نے نکاح ماننے سے انکار کر دیا

اور نکاح نامہ کینسل کروانے کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ لڑکی کے دعویٰ دائر کرنے کے بعد فیملی جج گجرات مس شگفتہ صابر نے نجی کالج لیکچراربلال احمد کو22اکتوبر کو طلب کر لیا ہے ۔ لڑکی نے دائر دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ ہوں ، بلال احمد ہمیں کالج میں مطالعہ پاکستان پڑھاتا ہےاوراس کے بعد ان کے پاس ٹیوشن بھی پڑھتی تھی ۔ ایک دن میں ٹیوشن کلاس لینے کیلئے پہنچی تو بلال احمد مجھے ورغلا کر کچہری لے گیا بعد ازاں مجھے نوٹس دینے کے بہانے واپس گھر لے گیا اور ایک کمرے میں لے جا کر بند کر دیا مجھے وہاں سے پولیس نے بازیاب کروایا ۔ طالبہ کا کہنا تھا کہ ٹیچر نے میرے جعلی اور فرضی دستخطوں کی بنا پر ایک جعلی نکاح نامہ تیار کر وا لیا جبکہ میرے بلال احمد کیساتھ کوئی نکاح نہیں ہوا ہے اور جعلی نکاح نامے کو منسوخ کیا جائے ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…