منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کیا جوبائیڈن عمران خان کو فون کریں گے؟ پاکستان کے دورے پر آئی امریکہ کی نائب وزیر خارجہ نے واضح کر دیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے دورہ پاکستان میں کہا کہ ہمیں بہت اچھے سے اندازہ ہے کہ ہر ملک اسوقت امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو چاہتا ہے، مجھے یقین ہے کہ عمران خان کے ساتھ یہ گفتگو بہت جلد ہوگی۔

امریکہ کی نائب وزیر خارجہ نے اپنے دورہ پاکستان میں پاکستانی نیوز ایڈیٹرز سے ملاقات کی۔ایک سوال پر کہ ستمبر میں ری بپلکن کے 22 سینیٹرز نے بل پیش کیا اور پاکستان کو ٹارگٹ کیا اس پر کیا کہنا چاہیں گی؟ اس پر وینڈی شرمین نے کہا کہ ہمیں سینکڑوں بل ملتے ہیں، ہزاروں افراد ان کے پیچھے ہیں، ہم پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں اور اس صورتحال کودیکھ رہے ہیں۔ ایک اور سوال کیا گیا کہ امریکی صدر بائیڈن کے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ نہ کرنے کو کیا سمجھا جانا چاہیے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ جلد با بدیر یہ رابطہ ہو جائے گا، اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ اس سے کوئی اور مطلب نہیں لیا جانا چاہیئے۔وینڈی شرمین نے مزید کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ اب تک ٹیلی فون پر گفتگو نہ ہونے کے حوالے سے زیادہ قیاس آرائیوں کی ضرورت ہے، جہاں تک کانگریس کا تعلق ہے تو ہمارے ہاں سینکڑوں بل پیش کئے جاتے ہیں اور ان میں ہزاروں ترامیم کی تجاویز آتی ہیں، ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…