منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ممبئی کی مقامی عدالت نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست مسترد کر د ی ۔ تفصیلات کے مطابق 2 اکتوبر کو کروز شپ پر جاری ایک پارٹی سے منشیات کی برآمدگی کیس گرفتار شاہ رخان کے بیٹے آریان خان سمیت 2افراد کی ضمانت درخواست مسترد ہو گئی ہے ۔ شاہ رخ خان کے بیٹے کی

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل آج ختم ہورہی تھی، جس کے پیش نظر آریان خان و دیگر نے ممبئی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست جمع کرائی۔بھارت کی عدالت نے آریان خان سمیت دیگر افراد کی منشیات کی برآمدگی کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔جس کے بعد سینئر وکیل ستیش مانی شندے کا کہنا تھاکہ آریان خان کی ضمانت کیلئے وہ ایک اور درخواست دیں گے ۔ واضح رہے کہ آج بھارتی ادارہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) مبینہ طور پر آج عدالت میں آریان خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواستِ ضمانت پر رہائی ملنے کی مخالفت کرے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانب سے آج عدالت میں پوری کوشش کی جائے گی کہ آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت نہ مل سکے۔دوسری جانب بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 2اکتوبر کی رات کروز شپ پر جاری ایک پارٹی سے منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تمام افراد اور دو منشیات فروش مبینہ طور پر ایک دوسرے سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھے اور چیٹ میں کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے تھے۔این سی بی نے سٹی کورٹ کے سامنے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آریان خان اور اس کیس کے سلسلے میں گرفتار دو دیگر افراد کی واٹس ایپ چیٹس میں چونکا دینے والا مواد سامنے آیا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کو ظاہر کرتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آریان خان کو این سی بی نے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔ اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔سیکشن 20 بی گانجا، چرس اورڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر آریان خان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 20 سال تک کی سزاہونے کا قومی امکان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…