مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ مکرمہ میں ایک سعودی خاتون نے عدالت میں فسخ نکاح کی درخواست دی ہے۔ خاتون نے اس اقدام کا سبب یہ بتایا ہے کہ اس کا شوہر سوشل میڈیا پر آنے سے روکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایڈوکیٹ فیصل غربی کے مطابق خاتون نے یہ درخواست شادی کے کئی برس بعد دائر کی ہے۔ خاتون کے شوہر نے اسے سوشل میڈیا پر اشتہارات میں نمودار ہونے سے روک دیا تا کہ ان کی پرائیویسی محفوظ رہے۔ایڈوکیٹ فیصل غربی نے بتایا کہ
خاتون نے اپنی درخواست میں اس بات کو بنیاد بنایا ہے کہ نکاح نامے میں اس نے یہ شرط رکھی تھی کہ اس کا شوہر کام کرنے سے نہیں روکے گا اور شوہر نے اس شرط پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ایڈوکیٹ نے واضح کیا کہ فریقین میں سے کسی کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی معاہدے میں کسی قسم کی دھوکہ دہی شامل کرے کیوں کہ شریعت نے ہر قسم کے معاہدے میں دھوکہ دہی سے روکا ہے۔ ان معاہدوں میں نکاح بھی شامل ہے۔