اسلام آباد (نیوزڈیسک) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی غائب۔ شہری پریشانی میں مبتلا ۔وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہری بلبلا اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے گنجان آباد علاقوں صادق آباد،مسلم ٹاون ،جناح ٹائون،ڈبل روڈ ، ڈھوک کالاخان سمیت دیگرعلاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑارہا ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ
بل دھڑا دھڑ آتے ہیں اوربجلی مہنگی کر دی جاتی ہے لیکن سہولت فراہم نہیں کی جاتی، لوڈ شیڈنگ کا کوئی شیڈول جاری نہیں ہوا، اعلیٰ افسران اپنی مرضی سے لوڈ شیڈنگ کروا رہےہیں۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ایس ڈی او کو کال کرنےپر وہ گریڈ کا کہتا ہے جبکہ گریڈ والے آپریشن ڈیپارٹمنٹ کا کہتے ہیں۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی ذمہ داری اٹھانے کو کوئی تیار نہیں ہے ۔ عوام نے حکومت سےدرخواست کی ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات دلوائی جائے ۔