منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کا پاکستان سے بجلی کی قیمت اور ٹیکس مزیدبڑھانے کا مطالبہ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف نے پھرپاکستان سے بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان قرض پروگرام بحالی کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی اور

گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف نے ہر طرح کی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس ، ریگولیٹری ڈیوٹی کے حوالے سے مزید اقدامات کیے جائیں۔ آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ بجلی کے بیس ٹیرف میں ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے ۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ بجلی کی قیمت بڑھا کر ہی گردشی قرضے کو قابو کیا جاسکتا ہے ، ایف بی آر ریونیو اکھٹے کرنے کے حوالے سے مزید اقدامات کرے ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہاکہ 58 کھرب سے بڑھا کر63 کھرب محصولات کا ہدف سالانہ ہدف کیاجائے ۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ نجکاری پروگرام کو تیز کیا جائے ۔آئی ایم ایف نے کہاکہ نقصان میں چلنے والی سرکاری کمپنیوں کی نیلامی کا ٹائم فریم فراہم کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق ورچوئل مذاکرات کے بعد حتمی مذاکرات میں تمام فیصلوں کو حتمی شکل دی جائیگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…