جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان نے سب کی مدد کی لیکن ہماری مدد کوکوئی نہ آیا، رمیز راجہ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہماری پچز اور کوچنگ ٹھیک نہیں ، ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا ،اگر ہماری کرکٹ اکانومی اچھی ہوتی تو شاید انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا رویہ ایسا نہ ہوتا ،ہم ایشین بلاک بنانے کی کوشش کررہے ہیں ، پاکستان بورڈ کوآئی سی سی کی فنڈنگ پچاس فیصد اور انڈیا کو 90فیصد

آتی ہے ،ڈومیسٹک کرکٹرز کی تنخواہ میں ایک لاکھ اضافہ کیا،ڈومیسٹک کرکٹرز کو سالانہ 40 لاکھ روپے دینگے،پی سی بی کرکٹرز کی تنخواہوں کیلئے سپانسرز ڈھونڈ رہا ہے،اب کسی کرکٹر کو رکشہ نہیں چلانہ پڑے گا۔ جمعرات کو چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پی سی بی کی تین سالہ کارکردگی اور نیوزی لینڈ سیریز منسوخی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ آتے ساتھ ہی کہا تھا چائے پلانے والے سے لے کر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ایک نہیں ہوتا تو ٹیم نہیں بنتی۔ انہوں نے کہاکہ سکول کرکٹ پچھلے کچھ سالوں سے بیٹھ گئی،ہم اپنی کرکٹ کو بیچنے کی کوشش کرتے ہیں،ہماری سکول کرکٹ کو چار بینک اٹھانے کو تیار ہیں،ایک بڑے انویسٹر نے کہا ہے کہ انڈیا سے میچ آپ جیت جائیں تو بلینک چیک تیار پڑا ہے،بہت کچھ تیار پڑا ہے آپ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اربوں روپے اس ٹیم اور کوچز کے لیے خرچ کیا گیا،بابر اعظم اینڈ کمپنی کو بھی کہا ہے کہ آپ کو ایک موڑ مڑنا پڑے گا،ان کی سکلز پر کام ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ

میں ساری قوم ساتھ ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ویسٹرن انٹرسٹ بے تحاشا ہیں،پچز ہماری ٹھیک نہیں،کوچنگ ہماری ٹھیک نہیں،پورے سسٹم کو ڈائریکشن دینی ہے۔رمیز راجہ نے کہاکہ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑے ہونا ہے تا کہ کل کو انگلینڈ یا نیوزی لینڈ آدھے گھنٹے میں بیگ پیک کر کے نہ جائیں۔رمیز راجہ نے کہاکہ اگر ہماری کرکٹ اکانومی اچھی ہوتی تو شاید

یہ ایسے نہ کرتے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایشین بلاک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔رمیز راجہ نے کہاکہ بیسٹ کرکٹ ٹیم اور بیسٹ کرکٹ اکانومی یہ دو بڑے چیلنجز ہیں۔رمیز راجہ نے کہاکہ اکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی فنڈنگ پر پچاس فیصد چلتا ہے،90 فیصد فنڈنگ آئی سی سی کو انڈیا سے آتی ہے۔رمیز راجہ نے کہاکہ پورے سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹرز کی تنخواہ میں ایک لاکھ اضافہ کیا،ڈومیسٹک کرکٹرز کو سالانہ کم از کم 40 لاکھ روپے دینگے،اب کسی کرکٹر کو رکشہ نہیں چلانہ پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ پی سی بی کرکٹرز کی تنخواہوں کیلئے سپانسرز ڈھونڈ رہا ہے۔اجلاس کے دور ان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو پی سی بی کے کنٹرول میں

نہیں ہے، کرکٹ ہمارا اثاثہ اور عزت ہے۔ اراکین نے رمیز راجہ سے کہاکہ ہم بچپن سے آپ کو دیکھتے آ رہے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ مجھے آپ کا بھاگتے ہوئے پکڑا گیا کیچ بھی یاد ہے۔ رمیز راجہ نے کہاکہ عمران خان کا کیچ آپ مس بھی نہیں کر سکتے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ عمران خان نے تو اس کو کیچ بھی کرالیا ہے آپ صرف اسی حد تک آ سکے

ہیں، رمیز راجہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ انشااللہ آگے بھی جائیں گے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی کی نہیں کرکٹر کی حیثیت سے کہوں گا ہماری امپائرنگ نیچے گئی ہے۔رمیز راجہ نے کہاکہ اسٹیڈیمز کی حالت ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے دور ان سینیٹر مشتاق احمد نے چین کو اسٹیڈیم کے معاملے

میں لانے کی تجویز دیدی چیئر مین پی سی بی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ لا رہے ہیں ان کو۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ بہت سارے کلبز کی دو سال سے زیادہ عرصہ ہوا رجسٹریشن نہیں ہوئی۔ چیئر مین پی سی بی نے کہاکہ سوسائٹی ایکٹ کے تحت ان کو رجسٹرڈ کرنا تھا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…