لندن(این این آئی )برطانیہ کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی سابقہ بیوی کے فون ہیک کروائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی ہائی کورٹ نے کہا کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فون ہیک کرنے کا حکم دے کر برطانوی نظام انصاف
میں مداخلت کی ہے، شیخ المکتوم کی سابق اہلیہ نے کہا کہ اس انکشاف نے انھیں خوف اور شکار بننے کے احساس میں مبتلا کر دیا ہے۔عدالت کے مطابق طلاق اور تحویل کے کیس میں ان کے وکلا کے فونز پر بھی حملے کئے گئے، شیخ المکتوم نے اس ہیکنگ کے بارے میں علم ہونے کی تردید کی ہے۔