کراچی۔۔۔۔ا رمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرداپنی سوچ مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں لہذا تنازعات اوردہشتگردی کے خاتمے کیلیے حقیقت پسندانہ کردار اداکرنا ہوگا اور خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل ضروری ہے۔کراچی میں دفاعی نمائش ا ئیڈیاز 2014 سے خطاب کرتے ہوئے ا رمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے لئے مثال ہے جو گزشتہ 35 سال سے حالت جنگ میں ہے جس نے امن کی خاطربیش بہا قربانیاں دیں اور دنیا ہماری کامیابی دیکھے گی، دہشتگردوں سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں اور بدلتے حالات کے ساتھ دفاعی ضروریات بھی تبدیل ہورہی ہیں جب کہ مخصوص حالات کی وجہ سے مہاجرین کادوسرے ملک جانابھی خطریکاباعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر کی وجہ سے اندرونی سیکیورٹی متاثرہورہی ہے،غیر ریاستی عناصر پر قابو نہ پایا گیا تو صورتحال گھمبیر ہوسکتے ہیں، این جی اوز اور ملٹی نیشنل کمپنیز بھی ملکی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالتی ہیں اورملکی سیکیورٹی ہمسایہ ملکوں کی سیکیورٹی پر بھی منحصر ہے۔ا رمی چیف کا کہنا تھا کہ اندرونی سیکیورٹی سے ہی بیرونی خطرات سے نمٹنا ا سان ہوتا ہے اور صرف بارڈر سیکیورٹی سے ملکی کی اندرونی سیکیورٹی ممکن نہیں، ہم ایک مشکل وقت میں زندگی گزار رہے ہیں جس میں فوڈ سیکیورٹی اور پانی کی کمی بھی نئے سیکیورٹی چیلنجز ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مذہب اورگروہی شناخت بھی جنگوں کی نئی وجوہات بن رہی ہیں، غربت اور بے روزگاری بھی بڑے چیلنجز ہیں جب کہ ہمیں اپنے نظریات اور کلچر کے تحفظ کے لئے کام کرنا ہوگا۔اس سے قبل سربراہ پاک فوج نے ایکسپو سینٹر میں آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کے لئے لگائے گئے اسٹالوں کا دورہ کیا اور ملکی و غیر ملکی مصنوعات کا معائنہ بھی کیا۔ نمائش میں 333 کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں جس میں 77 پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے ٹینک، ایئرکرافٹ، اسلحہ اور دیگر عسکری ہتھیار نمائش میں رکھے گئے۔ ا رمی چیف جنرل راحیل شریف کو پاکستانی سمیت غیر ملکی اسٹالوں پر ہتھیاروں سے متعلق بریفنگ دی گئی، ا رمی چیف نے پاکستان ا رڈیننس فیکٹری، پاکستان ایرانوٹیکل کمپلیکس اور ٹیلی کمیونیکیشن سمیت مختلف اسٹالوں پر ہتھیاروں کا معائنہ کیا اور انہیں خوب سراہا۔
پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل ضروری ہے،جنرل راحیل شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا



















































