جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑا سیاسی دھماکہ ، ریٹائرڈ بریگیڈئیر، سابق ڈپٹی سپیکر سمیت پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر3مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہونیوالے معروف سیاستدان (ن)لیگ میں شامل

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)جنوبی پنجاب کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران مختلف سیاسی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں نے موجودہ

حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں جو جنوبی پنجاب کی مثالی خدمت کی، اس قافلے کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی، اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور سرکردہ رہنما اختر علی گوپانگ نے بھی لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین دفعہ ایم پی اے منتخب ہونے والے اسحاق بچا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ اسحاق بچا 1988, 1993 اور 2002 میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رہے ہیں۔ ملتان سے بریگیڈیئر (ر) قیصر مہے نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم

لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، فخر ہے کہ اس کا حصہ بن رہا ہوں۔خانیوال پہنچنے پر شاندار استقبال کے بعد سابقہ ایم پی اے جمیل شاہ نے متعلقہ حلقے کے ایم این اے افتخار نذیر کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ جمیل شاہ 2008 میں ایم پی اے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…