ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

’بیٹی نے روتے ہوئے ویڈیو کے بارے میں بتایا، سب سے زیادہ اثر بیوی پر ہوا‘ مبینہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد زبیر عمر پہلی بار منظر عام پر آگئے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنماو مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر نے کہا ہے کہ ان سے منسوب مبینہ نازیبا ویڈیو کے بارے میں انہیں اپنی بیٹی سے پتہ چلا، اس ویڈیو کا سب سے زیادہ اثر ان کی اہلیہ پر ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد زبیر عمر نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر کہنا تھا کہ تحقیقات کے حوالے سے

میراجن لوگوں سے رابطہ ہوا ان کے مطابق نتائج بڑے حوصلہ افزاء ہیں لیکن اگر کسی کے ذہن میں یہ ہے کہ میں ایف آئی اے سے درخواست کروں گا یا ویڈیوفرانزک کرائوں گا تو ایسا بالکل بھی نہیں ہو گا کیونکہ شیخ رشید ان اداروں کے سربراہ ہیں وہ میرے خلاف سینکڑوں گواہ لے آئیں گے ۔ نجی ٹی وی اینکر پرسن منصور علی خان کو انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ کیا میں اس ایف آئی کے پاس چلا جائوں جس کے ہیڈ شیخ رشید احمد ہیں ، مطلب میں خود کو ان کے حوالے کر دوں تاکہ وہ مجھ پیس کر رکھ دیں ایسا بالکل بھی نہیں کرو ں گا لیکن ویڈیو کی تحقیقات کے حوالے سے میرا جن افراد سے رابطہ ہوا ان کے مطابق نتائج حوصلہ افزاء لیکن انہیں فی الحال ان کے بارے میں کسی کو نہیں بتا سکتا ۔ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ مجھے سے منسوب ویڈیو کا بیٹی کو پہلے پتہ چلا ہے جبکہ میری اہلیہ پر اس کا سب سے زیادہ اثر ہوا ۔ قبل ازیں سابق گور نر سندھ اور لیگی رہنما محمد زبیر نے سوشل میڈیا مہم کو بے بنیاد اور پروپیگنڈہ قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہاکہ میرے خلاف فرضی اور جعلی ویڈیو بنائی گئی، یہ سیاست نہیں بلکہ ایک بے ہودہ کام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جو بھی لوگ اس کے پیچھے ہیں انہوں نے نہایت ہی گھٹیہ اور شرم ناک کام کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے ،اور آئندہ بھی پاکستان کی بہتری کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…