جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے سے انکار اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمہ سماعت کیلیے مقرر

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی ٗ مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نے توشہ خانہ سے کتنے تحائف لیے؟ حکومت نے شہری کو معلومات دینے سے انکارکر دیا ۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف وفاق کی پٹیشن پر سماعت کااسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے

تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے کا حکم چیلنج کیا، پاکستان انفارمیشن کمیشن نے شہری رانا ابرار خالد کی درخواست پر معلومات فراہم کرنے کا آرڈر دیا تھا۔حکم نامہ کے مطابق وفاق کے مطابق وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل کلاسیفائیڈ ہے۔ حکم نامے میں کہاگیاکہ وفاق کے مطابق اگر وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتادی تو پاکستان کے مفاد کو نقصان ہوگا، وفاق کے مطابق ایسی معلومات کی فراہمی سے عالمی تعلقات متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔پاکستان انفارمیشن کمیشن کا آردڑ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو سربراہان مملکت کی طرف سے کتنے تحائف ملے، شہری کو بتائیں کہ وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے اپنے پاس کتنے تحائف رکھے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور درخواست گزار ابرار خالد کو نوٹس کر دیا ۔مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6 اکتوبر کو سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…