اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک عرصہ تک تعلقات میں سردمہری کے بعد بالآخر جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جسٹس وجیہہ الدین کی آمادگی کے بعد عمران خان نے اطمینان کا اظہار کیاہے اور دونوں رہنماﺅں کی ملاقات جمعہ کو بنی گالہ میں ہوگی جس دوران جسٹس وجیہہ الدین عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر پارٹی معاملات پر توجہ شروع کردی ہے اور گزشتہ روز حامد خان سے بھی ملاقات کرکے آپسی اختلافات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے بھی پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم اور پارٹی الیکشن میں مبینہ دھاندلیوں کی وجہ سے پارٹی قیادت سے اختلافات تھے۔