پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بورڈ عامر کو ناجائز سپورٹ نہیں کر رہا،شہر یار خان

datetime 4  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔۔پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ بورڈ عامر کو ناجائز سپورٹ نہیں کر رہا، انھوں نے غلطی کا کھل کر اعتراف اور ا ئی سی سی سے مکمل تعاون کیا اس لیے ریلیف دلانا چاہتے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہم چاہتے ہیں کہ عامر کو سزا میں6ماہ کا ریلیف مل جائے، بحالی پروگرام مکمل کرنے پر ہم ان کے لیے اس رعایت کے خواہاں ہیں، سلمان اور ا صف نے کونسل کی شرائط پوری نہ کیں لہذا ہم فی الحال کچھ نہیں کر سکتے۔ شہریار خان نے کہا کہ میں سلیکشن کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا لیکن فواد عالم کی پرفارمنس بہتر ہے، وہ ورلڈ کپ کے لیے ہمارے ریڈار میں ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ دوہری ذمہ داریاں ادا کرنے والے 10 میں سے 3ذمہ داران معین خان، مشتاق احمد اور عائشہ اشعر کو میں نے استحقاق استعمال کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت دی جبکہ دیگر کوایک عہدے کا انتخاب کرنا ہوگا، انھوں نے بتایا کہ کینیا کے علاوہ دیگر غیر ملکی ٹیمیں پاکستان ا رہی ہیں، ان کے میچز کراچی و دیگر مقامات میں بھی کرانے کی کوشش کریں گے، چیئرمین نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی میں متعدد بولرز کے ایکشن رپورٹ ہوئے، بہتری کیلیے کوشش کر رہے ہیں۔شہریار خان نے کہا کہ دانش کنیریا کے معاملہ پر ہمیں ا ئی سی سی کے قوانین کو مدنظر رکھنا پڑا، ہم ازخود کچھ نہیں کر سکتے، انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے منیجر معین خان اور سینئر بیٹسمین یونس خان کے درمیان کوئی محاذ ا رائی نہیں، معین خان دل میں کینہ نہ رکھنے والے شخص ہیں اور انھوں نے یونس کو قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کی غلطی کاازالہ بھی کرلیا، چیئرمین نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شکست پر خراب وکٹ یا دیگرجوازتلاش نہ کیے جائیں، کیویز ہم سے بہتر کھیل کر جیت گئے، ہمیں یہ تسلیم کر لینا چاہیے۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…