اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی محمد طارق کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم محمد طارق نے 2000 میں تلخ کلامی پر مخالف کو قتل کر دیا تھا۔ راولپنڈی ی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں ارشد اور جہانداد کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرموں پر تھانہ چونترا میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ بہاولپور نیو سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم اسرار احمد کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم اسرار احمد نے بہاولنگر کے علاقے میں قتل کیا تھا۔