بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کا متحدہ را تعلقات کے ثبوت کیلئے برطانیہ پر دباو نہ ڈالنے کا فیصلہ

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے لندن میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے منطقی انجام تک پہنچ جانے تک ایم کیوایم کے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے مبینہ تعلقات اوراس سے فنڈز لینے کے معاملے پرتفصیلات حاصل کرنے کیلیے برطانوی حکام پردبانہ ڈالنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت پاکستان نے برطانوی حکام سے ایم کیو ایم کے را سے مبینہ روابط کے بارے میںثبوت مانگے تھے۔ذرائع نے کہاہے کہ وزارت داخلہ نے حکومت کو تجویزدی ہے کہ برطانیہ سے ثبوت مانگنے سے قبل الطاف حسین کیخلاف جاری منی لانڈرنگ کیس کے فیصلے کا انتظارکیاجائے۔ذرائع نے کہاکہ حکومت ایم کیو ایم اوررا کے تعلقات کے بارے میں تفتیش شروع کرنے کے بجائے برطانوی حکومت سے رابطے میں رہے گی کیونکہ منی لانڈرنگ کیس کاکوئی بھی فیصلہ اس معاملے کوآگے بڑھانے میں مددگار ہوگا۔حکومت کی جانب سے ثبوتوں کیلیے برطانیہ کودی گئی درخواست کے بارے میں ذرائع نے کہاکہ اس سلسلے میں ابھی تک برطانیہ کی جانب سے کوئی جواب پاکستان کوموصول نہیں ہوا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ بغیر ٹھوس ثبوتوں کے،متحدہ کے را سے فنڈز لینے کے الزامات پرکارروائی ناممکن نظرآتی ہے۔ اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے نے ایک ڈاکیومنٹری نشرکی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھاکہ متحدہ کے مبینہ طور پر بھارتی ایجنسی سے روبط ہیں اوروہ کراچی میں بدامنی پھیلانے کیلئے را سے فنڈزبھی وصول کرتی رہی ہے تاہم ایم کیو ایم نے ان الزامات کی تردیدکی تھی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…