اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہر قائدکے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے میں 6 ملزمان ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور گینگ وار سے تھا۔ایس ایس پی ویسٹ ظفر مہیسر کے مطابق اورنگی ٹان کے علاقے ضیا کالونی میں پولیس کا ناکہ لگا ہوا تھا کہ اس دوران پولیس اہلکاروں نے ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور سوات سے ہے۔پولیس کیمطابق ملزمان ایس ایچ او مومن آباد پر حملے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ان کے قبضے سے چھینی ہوئی گاڑی برآمد کی گئی ہے جب کہ گاڑی سے دستی بم اور بال بم بھی ملے ہیں۔دوسری جانب کراچی کے علاقے نیپئر میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ ایس پی ذیشان صدیقی کے مطابق ہلاک ملزما کا تعلق گینگ وار سے ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔