ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

طوفان گلاب تباہی مچانے کو تیار، پاکستان بھی نشانے پر ،بھارتی محکمہ موسمیات نے سائیکلون الرٹ جاری کر دیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بھارتی محکمہ موسمیات نے سائیکلون الرٹ جاری کر دیا ہے، یہ الرٹ شمالی آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے جنوبی ساحل کے لیے جاری کیا گیا ہے، طوفان بننے کی صورت میں اسے گلاب کا نام دیا جائے گا جس سے کراچی میں بھی بارش کا امکان ظاہر

کیا گیا ہے۔بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والا سائیکلونک طوفان اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی ہے، مون سون میں بحیرہ عرب یا خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنا کرتے۔انہوں نے بتایا کہ خلیجِ بنگال میں موجود ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا ہے جو سائیکلونک اسٹارم کی صورت اختیار کر گیا ہے، عام طور ستمبر میں بحیرہ عرب اور خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنتے، اکتوبر اور نومبر میں سائیکلون بنتے ہیں۔بھارتی ماہرِ موسمیات نے بتایا کہ دوپہر تک یہ سائیکلون بن سکتا ہے، لیکن زیادہ شدت اختیار نہیں کرے گا۔انہوں نے بتایاکہ یہ طوفان وسطی بھارت اور گجرات پار کرنے کے بعد جنوب پاکستان اور کراچی میں بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات نے کہا کہ سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام گلاب رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ اس طوفان کا نام گلاب پاکستان کا تجویز کردہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…