منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

روسی اتحادیوں نے افغان مہاجرین کی میزبانی سے انکار کر دیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوشنبے (این این آئی)روس کے زیر قیادت سیکیورٹی بلاک کے ارکان، جن میں افغانستان سے ملحقہ یا قریبی ممالک شامل ہیں، ملک میں سیاسی اور سیکیورٹی بحران کی وجہ سے افغان مہاجرین کی میزبانی کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے۔ رپورٹ کے مطابق بلاک کے رکن قازقستان نے کہا ہے کہ اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم (سی ایس ٹی او) میں تین وسطی ایشیائی ممالک تاجکستان،

کرغیزستان اور قازقستان کے علاوہ کئی اور دور دراز کے سابق سوویت ریپلک ممالک شامل ہیں۔خیال رہے کہ تاجکستان کی افغانستان سے طویل سرحد ملتی ہے۔ تاجکستان میں بلاک کے ایک سربراہی اجلاس میں قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ ٹوکائیف نے مشترکہ سی ایس ٹی او مؤقف کی حمایت کی اور کہا کہ ہمارے ملکوں کی سرزمین پر افغان مہاجرین یا غیر ملکی فوجی اڈوں کا قیام ناقابل قبول ہے۔اس کے علاوہ دو مزید وسطی ایشیائی ممالک ازبکستان اور ترکمانستان بھی افغانستان کی سرحد سے ملتے ہیں تاہم سی ایس ٹی او کے رکن نہیں ہیں۔تاہم ازبکستان نے بھی یہ کہا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کو طیاروں کے ذریعے صرف تیسرے ملکوں میں منتقل کرنے کی اجازت دے گا۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزین کمیشن کی رپورٹ کے مطابق افغانی دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی سب سے بڑی آبادی میں سے ایک ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا میں 26 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں جن میں سے 22 لاکھ صرف ایران اور پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں۔مزید 35 لاکھ لوگ اندرونی سطح پر بے گھر ہیں جو ملک کے اندر پناہ کی تلاش میں اپنے گھروں سے فرار ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ دنوں طالبان کے افغان دارالحکومت کابل پر قبضے کے بعد سے ملک میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کی روشنی میں ممکنہ طور پر فرار ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا۔واضح رہے کہ افغانستان 40 سال سے زیادہ تنازعات، قدرتی آفات، دائمی غربت اور غذائی عدم تحفظ کا شکار رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…