پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

عالمی نظام پراپنی مرضی مسلط نہ کی جائے، چین کی وارننگ

datetime 16  ستمبر‬‮  2021 |

بیجنگ(این این آئی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، جاپان اور دیگر ممالک نے ابھی تک انسانی حقوق کیلیے کوئی قومی منصوبے مرتب نہیں کیے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلیے کچھ عملی اقدامات کریں۔

تفصیلات کے مطابق، جنیوا میں چین کے مستقل نمائندے نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 14 ویں سیشن میں 40 سے زائد ممالک کی جانب سے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے تمام ممالک سے پائیدار امن کے حصول اور انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کا مطالبہ کیا۔اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چین نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے ایک معقول اور دانش مندانہ آواز بلند کی ہے اور انسانی حقوق کے مسائل پر چین نے ذمہ دارانہ پن کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کے خیال میں پائیدار امن کے حصول اور انسانی حقوق کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ عالمی نظام کو بنیادی طور پر اقوام متحدہ کے تحت عالمی قانون کی بنیاد پر قائم کیا جائے اور اس پر اپنی مرضی مسلط نہ کی جائے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں چین نے انسانی حقوق کے شعبے میں عالمی شہرت یافتہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔حال ہی میں چین نے ’’قومی انسانی حقوق ایکشن پلان‘‘ (2021 تا 2025) جاری کیا ہے۔ یہ ایک جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ جہت تعمیر کے نئے سفر کے دوران انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کیلئے چین کا واضح روڈ میپ اور انسانی حقوق کی عالمی گورننس میں چین کی شراکت کا مظہر بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…