پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام کی جیب سے 193 ارب روپے نکال لئے گئے

datetime 16  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے رواں سال کے دوران فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام سے 193 ارب روپے سے زائد اضافی وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی نے نیپرا دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ

جنوری سے جولائی 2021 کے دوران بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 193 ارب 49 کروڑ روپے اضافی وصول کیے گئے۔ اس عرصے میں 48 ارب 74 کروڑ یونٹ بجلی مجموعی طور پر 3 روپے 97 پیسے فی یونٹ مہنگی فروخت کی گئی۔پیشگی فیول لاگت اور پیداواری لاگت میں فرق کے باعث جنوری میں بجلی کی قیمت میں 89 پیسے، فروری اور مارچ میں 64 پیسے، اپریل میں 43 پیسے جبکہ جولائی میں 1 روپیہ 37 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا۔بجلی کی پیداوار کے باعث ڈیزل، فرنس آئل سے 19 روپے فی یونٹ تک بجلی پیدا کی گئی جبکہ گیس کی سپلائی میں تعطل آیا تو تھرمل پلانٹس سے سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگئی جس کے نتیجے میں فرنس آئل اور ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی اور عوام پر اربوں روپے کا اضافہ بوجھ ڈال دیا گیا۔نیپرا دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مئی میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 26 پیسے جبکہ جون میں 19 پیسے فی یونٹ سستی بھی ہوئی تاہم اس سے صارفین کو بمشکل ساڑھے 4 ارب روپے کا ریلیف ہی مل سکا۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…