صنعاء ۔۔۔۔ یمن میں تعینات ایرانی سفیر کی رہائش گاہ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔غر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء میں کار سوار خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاری ایرانی سفیر حسن نم وادی کے گھر کے داخلی راستے پر دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دی جس کے نتیجے میں ایرانی سفیر کی سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار اور قریب سے گزرنے والی خاتون بچے سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہو ئے۔ دھماکے کے وقت ایرانی سفیر اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔دھما کے کے نتیجے میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کو شدید نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ یمن کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی گروپ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس قسم کی کارروائیوں میں القاعدہ کے ملوث ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔
یمن میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ پر خود کش حملہ، 6 افراد ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































