اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)مظفرگڑھ میں خاتون سب انسپکٹر سے مبینہ زیادتی کی میڈیکل رپورٹ آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں لیڈی کانسٹیبل کے اغواء اورمبینہ زیادتی کیس کی ابتدائی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق مظفر گڑھ میں ہفتے کی رات تھانہ صدر اور سٹی کے سامنے سے لیڈی سب انسپکٹر کو اغوا کیاگیا تھا اور ملزم نے خاتون سب انسپکٹر کو
باغ میں لے جاکر تشدد اور مبینہ زیادتی کانشانہ بنایا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق خاتون سب انسپکٹرکی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون سب انسپکٹر کی پیشانی، ہونٹوں اور انگوٹھے پر زخم کے نشانات ہیں، شادی شدہ متاثرہ سب انسپکٹر 5 ماہ کی حاملہ ہے۔ رپورٹ میں زیادتی کے معاملے کی تصدیق کیلئے نمونے فارنزک ٹیسٹ کیلئے بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مظفر گڑھ میں پولیس نے لیڈی سب انسپکٹر کے اغواء اور انہیں مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی نگرانی ڈی ایس پی سٹی کریں گے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کاشف کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔سٹی تھانے میں ملزم کاشف کے خلاف اغواء ، تشدد اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔خاتون سب انسپکٹر کو اغواء کے بعد مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ مظفر گڑھ میں پیش آیا تھا۔پولیس کے مطابق لیڈی سب انسپکٹر کو چمن بائی پاس کے قریب زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔کار سوار ملزم نے باغ میں لے جا کر تشدد کیا اور ہوس کا نشانہ بنایا۔لیڈی سب انسپکٹر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، وہ ایک کیس کے سلسلے میں تھانہ صدر آ رہی تھیں کہ انہیں اغواء کر لیا گیا۔