اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ہفتے میں پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 32 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 166.91 سے بڑھ کر 167.23 روپے پر بند ہوا ہے۔