کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی جاں بحق ہوگئے۔گزشتہ کئی روز سے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جنگ جاری ہے جبکہ طالبان کی جانب سے
آج صوبے کے تمام اضلاع پر کنٹرول کا دعویٰ کیا گیا ہے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی مارے گئے۔افغان میڈیا کے مطابق پنج شیر کی مقامی ملیشیا کا ترجمان فہیم دشتی طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہو گیا،فہیم دشتی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے بھانجے ہیں ،مراحتمی فورس نے بھی فہیم دشتی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔دوسری جانب مزاحتمی فورس کا اہم کمانڈرجنرل عبدالودود بھی طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں مارا گیا۔افغان میڈیا رپورٹس میں مزاحمتی فورس کے دیگر اہم کمانڈرز کی بھی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔قبل ازیں طالبان مخالف قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے جنگ روکنے کی مشروط پیشکش کی تھی۔