جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

انسان کو معذور کرنیوالے خطرناک مچھر برطانیہ کے قریب پہنچ گئے،الرٹ جاری کر دیا گیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر ( آن لائن) طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ایسے مچھر برطانیہ کے قریب پہنچ گئے، جن کے کاٹنے سے شہری اپاہج ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق برطانیہ کے محکمہ صحت نے طبی ماہرین کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق عوام کے لیے الرٹ جاری کیا۔محکمہ صحت نے ان مچھروں کو ‘ایشیائی ٹائیگر مچھر’ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ برطانیہ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

فرانسیسی ریجنل ہیلتھ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ خطرناک مچھر مغربی برٹنی کے علاقے IleـetـVilaine کے ڈوماگن کمیون میں دریافت ہوئے، جو کو تلف کرنے کے لیے اسپرے مہم جلد شروع کی جائے گی۔محکمہ صحت نے عوامی آگاہی کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ ایشیائی ٹائیگر مچھر برطانیہ میں تباہی پھیلا سکتے ہیں، شہری مچھروں سے اپنی حفاظت خود کریں’۔ماہرین کے مطابق یہ مہلک مچھر ایک بار کاٹنے کے بعد 200 انڈے پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کر لیتے ہیں، ان کے کاٹنے سے پیلا بخار، ڈینگی، چکن گونیا، زیکا سمیت دیگر وائرس پھیل سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق مچھر کے حملے کا شکار ہونے والا شخص وبائی امراض کے ساتھ اپاہج ہوسکتا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے مقامی لوگوں کو ہدایات کی کہ وہ بارش کے پانی کی نکاسی کو ممکن بنائی کیونکہ یہ پانی مچھروں کے انڈے دینے کی سب سے محفوظ جگہ ہے۔جبکہ دوسری طرف پچھلے دنوں یہ خبر بھی منظر عام پر آئی ہے کہ امریکا میں مچھروں سے پھیلنے والی مختلف بیماریوں کو روکنے کے لیے جینیاتی طور پر مختلف مچھروں کی افزائش کی گئی ہے جنہیں ریاست فلوریڈا میں چھوڑا گیا ہے۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکا نے جینیاتی طور پر مختلف مچھروں کی ایک نسل تیار کی ہے، جسے ریاست فلوریڈا میں خطرناک مچھروں کے خاتمے کے لیے چھوڑا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…