جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پتے کی پتھری ،پہلے ہفتے میں درد ختم پتھری پگھل کر صاف ہو جائے گی

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پتے کی پتھری کا بہت ہی آسان سادہ علاج پیش کیا جارہا ہے جس کو آپ بڑی آسانی سے گھر میں بنا کر استعمال کرسکتے ہیں پہلے ہفتے میں ہی پتھری کی چبھن اور درد ٹھیک ہوجائے گا پتے کی پتھری دراصل کولیسٹرول کے سٹون ہوتے ہیں جن کو نکالنے کے لئے ڈاکٹر زیادہ تر آپریٹ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن مہربانی کر کے میرا آپ کو مشورہ ہے کہ

ایک بار پتے کی پتھری کا آپریشن کروانے سے پہلے اس سستے اور آسان علاج کو ضرور آزمائیں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور آرام ملے گا اس کے لئے آپ کو چاہئے ایک کپ نیم گرم پانی ایک لیموں کا آدھا حصہ زیتون کا تیل ایک چمچ ایکسٹرا ورژن اب آپ نے کرنا یہ ہے کہ ایک کپ نیم گرم پانی میں آدھے لیموں کو نچوڑ لیں اور اس میں ایک چمچ ایکسٹرا ورژن زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ا ب اس پانی کو صبح نہار منہ پی لیں دو مہینے تک مسلسل اس کو استعمال کریں دو ماہ بعد الٹرا ساؤنڈ کروا لیں کولیسٹرول سے بننے والے سٹون گھل کر نکل چکے ہوں گے انشاء اللہ تعالیٰ اس علاج سے شفاء ضرور ملے گی ۔پتہ کے بعض پتھر کیلشیم پر بھی مشتمل ہوتے ہیں۔ زیادہ تر چھوٹے سیاہ رنگ کے اور تعداد میں کافی زیادہ ہوتے ہیں۔ پتہ پتھری سے زیادہ تر چالیس سال سے زیادہ عمر کی صحت مند موٹی سفید رنگ اور زیادہ بچوں والی عورتیں متاثر ہوتی ہیں لیکنک مردوں میں یہ بیماری عام پائی جاتی ہے ۔ جب پتھر پتہ میں جمع ہوجائیں تو یہ جمع ہوکر اس کے ساتھ نالی بائل میں پھنس جاتے ہیں جس سے پیٹ کے اوپر دائیں طرف درد محسوس ہوتا ہے اور جی متلاتا ہے درد میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے ۔ بعد میں بہت شدید ہوجاتا ہے ۔اب بتاتے ہیں کہ قرآن سے اس کا علاج کیسے ممکن ہے اور طب نبوی میں اس کا علاج کسطرح سے کیا جاتا ہے ۔ اس وظیفہ بھی بتاتے ہیں آپ نے سورۃ الم نشرح 101مرتبہ تلاوت کریں اور پانی پر دم کریں اورپئیں اس سے ضرور آفاقہ ہوگا۔اس کے علاوہ طب نبوی سے علاج کیلئے ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل صبح اور ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل شام کو لگاتار پینا شروع کریں اور 11دن تک استعمال کریں اس کے بعد ایک ٹیبل سپون زیتون کا تیل اور ایک ٹیبل سپون اسپغول کا چھلکا لیں اور روزانہ صبح خالی پیٹ 3ہفتہ تک استعمال کریں اور پھر الٹراساؤنڈ کروائیں پتہ کی پتھری ختم ہوجائیگی ۔ اگر آپ کلونجی اور جو کا اگر آپ استعمال کرتے ہیں یہ پتہ کی پتھری کو اور جگر کو صحت مند بناتا ہے ۔

یہ پتہ کی پتھری کو بننے سے روکتا ہے پتھری ختم ہوجائے تو آپ کا کولیسٹرول لیول بھی درست ہوجاتا ہے سانس پھولنے کی شکایت بھی دور ہونے لگتی ہے ۔امام نسائی ؒ نے بیان کیا ہے کہ دو شخص عراق سے کسی کے یورن کی بندش کی شکایت لیکر آئے لوگوں نے حضرت ابو درداء ؓ کے بارے میں بتایا تو حضرت ابو درداء ؓ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ہے کہ جسے پتھری کی شکایت ہو

وہ یہ دعا پڑھے ۔رَبُّنَا الَّذِی فِی السَّمَآئِ تَقَدَّسَ اسمُکَ اَمرُکَ فِی السَّمَآئِ وَالاَرضِ کَمَا رَحمَتُکَ فِی السَّمَائِ فَاجعَل رَحمَتَکَ فِی الاَرضِ وَاغفِرلَناَ ذُنُوبَنَا وَخَطَایَانَا اَنتَ رَبُّ الطَّیِبِّینَ فَاَنزِل شِفَائً مِّن شِفَائِکَ وَ رَحمَةً مِِّن رَحمَتِکَ عَلٰی ہٰذَا الوَجعِ ۔اس وظیفہ کو روزانہ 21بار کسی بھی نماز کے بعد پڑھ سکتے ہیں وظیفہ کے شروع اور آخر میں درود شریف پڑھ لیا کریں۔مریض یہ وظیفہ خود کرسکتا ہے اگر مریض نہ کرسکے تو گھر کا کوئی فرد یہ وظیفہ کرلے اور یہ دعا پڑھ کر مریض دم کرے او رپانی پر دم کرکے مریض کو پلائے اللہ تعالیٰ شفاء عطافرمائیں گے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…