کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کا ایک بڑا فوجی قافلہ پنجشیر میں موجود ہیں، اس بات کا دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغان اردو نامی اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق طالبان نے پنجشیر کے چار اضلاع پر مکمل قبضہ کر لیا ہے جبکہ دارالحکومت کی طرف پیش قدمی جاری ہے، طالبان نے شمالی افغانستان کو پروان اورکابل سے ملانے والے اہم ترین سالنگ پاس کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے، رپورٹ کے مطابق علاقے پر طالبان کا کنٹرول ہے اور طالبان پنجشیر کے دروازے پر پہنچ گئے ہیں۔