بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اینڈریوڈ میں تاریخ کا سب سے بڑا بگ دریافت

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )اینڈریوڈ اس وقت تمام موبائل آپریٹنگ سسٹم میں سب سے مقبول آپریٹنگ سسٹم ہے۔80 فیصد سمارٹ فونز پر اینڈریوڈ ہی انسٹال ہے۔سان فرانسسکو کی ایک سیکورٹی فرم زیمپوریم نے گوگل کے ساتھ مل کر اینڈریوڈ میں ایک ایسا بگ دریافت کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ہیکرہر اس شخص کا سمارٹ فون ہیک کر سکتے ہیں جس کا فون نمبر انہیں معلوم ہو۔ہیکر کو موبائل پر صرف ایک ایس ایم ایس ویڈیو بھیجنا ہےا ور موبائل ہیک ہو جائے گا۔ہیکر کو فون ہیک کرنے کے لیے اس بات کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا کہ آپ ایس ایم ایس میں بھیجی کی ویڈیو کو ڈان لوڈ کر کے چلائیں۔ بلکہ جیسے ہی آپ کو ایس ایم ایس موصول ہوگا،موبائل کی ایس ایم ٹیون بجے گی، موبائل ہیک ہو جائے گا۔ ہیکر اس خرابی کا فائدہ کچھ اس طرح اٹھا سکتے ہیں کہ کوئی بھی ہیکر ایک شارٹ ویڈیو بنائے گا۔اس میں مال وئیر شامل کرے گا اور یہ ویڈیو آپ کو بھیج دے گا۔جیسے ہی میسج موصول ہو گا میسیجنگ ایپ ویڈیو کو پراسس کرنا بند کر دے گی۔ ہیک کرنے کے بعد ہیکر آپ کا ڈیٹا کاپی کر سکتا ہے۔ ڈیٹا ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔ کیمرہ اور مائیک کو استعمال کر سکتا ہے۔ آپ کے تمام الفاظ اور حرکات پر نظر رکھ سکتا ہے۔ اینڈریوڈ کی یہ خرابی اس وقت زیر استعمال ہر فون میں موجود ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ اس خرابی کو ابھی تک کسی ہیکر نے استعمال نہیں کیا ہے۔ اس خرابی کو کچھ موبائل پر پیچ کی مدد سے دور بھی کر دیا گیا ہے جبکہ باقی موبائل پر دور کیا جا رہا ہے۔گوگل نے موبائل بنانے والے اداروں کو بھی اس خرابی سے مطلع کر دیا ہے۔ آئندہ بننے والے سمارٹ فونز میں یہ خرابی نہیں ہوگی۔ اینڈریوڈ کے زیادہ تر صارفین اس لیے بھی خطرے میں ہیں کہ موبائل فون بنانے والوں کا آپریٹنگ سسٹم کواپ ڈیٹ کرنے میں کوئی مالی فائدہ نہیں ہوتا، اس لیے وہ موبائل فون آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…