منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین کی طالبان کو افغانستان کی تعمیرِ نو میں ہاتھ بٹانے کی پیشکش

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ( آن لائن )چین نے افغانستان میں قیامِ امن اور تعمیرِ نو کے کام میں مدد کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے طالبان پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ شراکت داری پر

مبنی حکومت کا قیام عمل میں لائیں اور دہشت گرد تنظیموں سے رابطے منقطع کر دیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان وینگ وین بِن نے میڈیا بریفنگ میں کہی۔ ترجمان سے پوچھا گیا کہ آیا بیجنگ اس حکومت کو تسلیم کرے گا جس کا اعلان چند روز میں متوقع ہے؟ وینگ وین بِن کا کہنا تھا ’چین کو امید ہے کہ افغانستان میں تمام فریق افغان عوام کی خواہشات اور بین الاقوامی برادری کی توقعات کا احترام کریں گے، ایک کھلا اور شراکت پر مبنی سیاسی نظام تشکیل دیں گے، اعتدال پسند پالیسیاں اپنائیں گے اور دہشت گرد تنظیموں سے رابطے ختم کر دیں گے۔‘اس سے قبل ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ چین کابل میں حکومت بننے کا انتظار کرے گا اور اس کے بعد ہی اسے تسلیم کرنے کا سوال پیدا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…