جمعرات‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2024 

3 مرلے کا گھر کتنے کا ملے گا؟ کم آمدن والے افراد کیلئے اہم خبر

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پنجاب حکومت نے کم آمدن والے افراد کے گھروں کی تعمیر کے لیے ری والونگ فنڈ میں تین ارب روپے کے اضافے کی منظوری دے دی ،تعمیراتی میٹریل مہنگا ہونے پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت تین مرلے

کے سستے گھر بھی مہنگے کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ابتدائی طور پر رائے ونڈ کے مقام پر 245 یونٹ کی تعمیر کی تیاریاں شروع کردیں گئیں ہیں،فیصل آباد سمیت دیگر دو اضلاع میں بننے والے تین مرلے کے گھر کی قیمت جو پہلے 14 لاکھ 30 ہزار کی مقرر کی گئی تھی اب اس کی قیمت میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔دستاویزات کے مطابق اب تین مرلے کے سستے گھر کی قیمت 17 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گی،پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت سستے گھر کم آمدن والے افراد کو دینے جارہی ہے،پنجاب کابینہ نے محکمہ ہاؤسنگ کی تعمیراتی میٹریل میں مہنگائی کے تناسب سے کنسٹرکشن اور ری والوینگ فنڈ پر سفارشات پر منظوری دی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنسٹرکشن کمپنیوں کے سروے میں تین مرلے کے گھر کی قیمت میں اضافے کی تجاویز دیں تھیں کیونکہ تعمیراتی لاگت میں اضافہ ہونے سے تین مرلے کے گھر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…