پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

کراچی :پی ڈی ایم جلسے میں کتنے آدمی تھے؟ سیکیورٹی اداروں اور صحافیوں نے بتا دیا

datetime 30  اگست‬‮  2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے گزشتہ روز کراچی کے باغ جناح میں پاور شو کیا جس میں ایک بار پھر سے اپنی تحریک کو جاودانی بخشنے کے لیے کارکنوں کو سرگرم کیا اور پھر سے ایک مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔یہ پی ڈی ایم کا کراچی میں پہلا پاور شو تھا

جو کہ پیپلزپارٹی کے بغیر تھا، جلسے میں جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر قائدین نے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ ن لیگ کے قائد نواز شریف نے بھی لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک جلسہ عام سے خطاب کیا۔اس جلسے سے متعلق جہاں اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ اس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی وہیں پولیس اور سپیشل برانچ جلسے کا کچھ اور ہی احوال بتاتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے منسلک احمر رحمان خان نامی صحافی نے بتایا کہ کراچی پولیس کے مطابق جلسے میں 18 سے 20 ہزار لوگ موجود تھے۔اسپیشل برانچ کے مطابق پی ڈی ایم کے پاور شو میں کارکنوں کی تعداد 15 سے 17 ہزار کے درمیان تھی۔جب کہ جلسے میں موجود صحافیوں نے لائیو کوریج کی تو ان میں سے طارق متین نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاور شو میں شریک کارکنوں کی تعداد 10 سے 12 ہزار کے درمیان تھی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…