لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے گرمی اور حبس کے ستائے لاہور سمیت پنجاب بھر کے شہریوں کو اچھی خبر کی نوید سناتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب کے بلائی اور میدانی علاقوں میں آئندہ پیر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا باعث بننے والا ایک مضبوط سسٹم جمعہ کی رات سے پنجاب میں داخل ہوچکا ہے جو آئندہ پیر سے یکم ستمبر تک شہر میں تیز اور موسلادھار بارش برسانے کے ساتھ ساتھ تیز ہوائوں کا باعث بنے گا مون سون کا یہ سسٹم 15 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث شہر میں موسم خوشگوار رہنے کے ساتھ ساتھ تبدیلی کا احساس پیدا کرے گا۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔