جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

کابل ائیرپورٹ پر 2 دھماکے کس نے کئے؟ برطانوی وزیر دفاع کا بڑا دعویٰ

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ، آن لائن) کابل ائیرپورٹ پر یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوئے ہیں، دوسرے دھماکے میں تیرہ افرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں امریکی فوجی بھی زخمیوں میں شامل ہیں، دوسرا دھماکہ کابل ائیرپورٹ کے مرکزی دروازے کے قریب ہوا۔ ان دھماکوں سے متعلق برطانیہ کے وزیر دفاع جیمز ہیپی نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ داعش کی جانب سے کیا جا سکتا ہے،

واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے مشرقی گیٹ پردو دھما کوں میں بچوں سمیت 13افراد جاں بحق اور طالبان کے گارڈز اور امریکی فوجیوں سمیت سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ کے مشرقی دروازے کے باہر دو زوردار دھماکے ہوئے ہیں جس میں خواتین اور بچوں سمیت 13افرادجاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں طالبان کے متعدد سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا کابل ایئرپورٹ کے مشرقی گیٹ کے قریب ہوا،۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، دھماکے کے بعد پورے علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی جا تی رہی۔ افغا ن میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ کے گیٹ پر زخمی ہونے والے متعدد افراد کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔پینٹاگون کے مطابق دھماکوں میں تین امریکی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی وزارتِ دفاع کے ترجمان جان کیربی کا کہنا ہے کہ کابل کے ہوائی اڈے پر ہونے والے دھماکے میں امریکی فوجی اور عام شہری دونوں ہلاک ہوئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ کے دروازے کے علاوہ قریب واقع بیرن ہوٹل کے قریب بھی دھماکہ ہوا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے خبر رساں ادارے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ ایک خود کش حملہ آور نے کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر جو بائیڈن کو بھی اس حملے کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر بائیڈن کو اس واقعے کے بارے میں اس وقت اطلاع دی گئی جب وہ سکیورٹی کی صورتحال پر حکام کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔ اس سے قبل فرانسیسی خبررساں ادار ے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پینٹاگون کے

ترجمان جان کربی نے کہا کہ‘کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کی تصدیق کر رہے ہیں تاہم اس وقت ہلاکتوں کے بارے میں تعین نہیں ہوسکا’۔ ترجمان پینٹاگون نے کہا تھا کہ دھماکا کابل ایئرپورٹ کے آبے گیٹ کے قریب ہوا اور متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔برطانیہ کی وزارت داخلہ نے کہاکہ دھماکے کی اطلاع کے بعد وجوہات کے تعین کے لیے

کوششیں کی جارہی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ‘ہم ہنگامی طور پر کابل میں کیا ہوا اور انخلا کی کوششوں پر اس کے کیا اثرات ہوں گے، اس کا تعین کر رہے ہیں ’۔برطانوی وزارت داخلہ نے کہا کہ‘ہماری اولین ترجیح اپنے عہدیداروں، برطانیہ اور افغانستان کے شہریوں کی سلامتی ہے، ہم اپنے امریکی اور

نیٹو اتحادیوں سے قریبی رابطے میں ہیں تاکہ واقعے پر فوری امدادی کام کیا جائے’۔ ادھر ترک وزارت دفاع نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر دو دھماکے ہوئے ہیں تاہم ترک فوج کے کسی عہدیدار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔خیال رہے کہ مغربی ممالک نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرفوری طور پر کابل ایئرپورٹ کے اطراف سے نکل جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…