جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجہ کو چیئر مین پی سی بی تعینات کر دیا

datetime 26  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم آفس نے رمیز راجہ کو فون کر کے چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کی اطلاع دی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی نامزد کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ

چیئرمین پی سی بی بننا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ وزیراعظم کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، مجھے عوام کی سپورٹ اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔ایک غیر ملکی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ میں نے پی سی بی چیئرمین کا عہدہ قبول کرلیا ہے، بہتری کا حصول میرا ہدف ہے۔نامزد چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے میرے پاس کئی منصوبے ہیں، بورڈ آف گورنرز سے منتخب ہوکر پریس کانفرنس کروں گا۔رمیز راجہ نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس سے چیئرمین پی سی بی بنانے کا بتایا گیا ہے، ابھی نہیں بتا سکتا کہ گورننگ بورڈ میں وزیر اعظم کا دوسرا رکن کون ہوگا۔ذرائع کے مطابق اسد علی خان کو بھی پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے جلد رمیز راجا کی گورننگ بورڈ میں تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا اور کچھ روز بعد پی سی بی میں الیکشنز ہوں گے، جس میں انہیں باضابطہ طور پر چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین احسان مانی کے حوالے سے یہ خبریں تھیں کہ انہیں کام جاری رکھنے کی اجازت مل گئی ہے تاہم اب احسان مانی نے خود ہی مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔احسان مانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے بطور چیئرمین پی سی بی مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…